• news
  • image

یوسف رضا گیلانی سینٹ میں  اپوزیشن لیڈر مقرر

ایوان بالا میں یوسف رضا گیلانی کو قائد حزب اختلاف مقرر کردیا گیا جس کا سینٹ سیکرٹریٹ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ یوسف رضا گیلانی کی نامز دگی کی درخواست 30 سینیٹرز کے دستخطوں سے جمع کرائی گئی تھی۔ سینٹ میں پیپلزپارٹی کے 21 سینیٹرز ہیں، اپوزیشن جماعتوں میں سب سے زیادہ تعداد پی پی کی ہی ہے۔ تاہم پی پی ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی کے ایک ، فاٹا کے دو، دلاور خان گروپ کے 4 آزاد ارکان نے بھی حمایت کی جبکہ (ن)  لیگی امیدوار اعظم نذیر تارڑ کی نامزدگی کی درخواست 17 سینیٹرز کے دستخطوں سے جمع کرائی گئی تھی۔ یوسف رضا گیلانی کی نامزدگی سے پی ڈی ایم میں دراڑ ڈالنے کی حکومتی حکمت عملی بظاہر کامیاب دکھائی دے رہی ہے کیونکہ (ن) لیگی رہنمائوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ کہ ’’بے وفائی کی بھاری قیمت ہوگی، سب کو پتہ ہے ’’باپ ‘‘ کس کے کہنے پر ووٹ دیتی ہے۔‘‘ ایسی صورتحال کے بعد پی پی اور (ن) لیگ کے راستے واضح طور پر ایک دوسرے سے الگ ہوچکے ہیں تاہم حکومت کو اس کامیابی پر مطمئن ہوکر نہیں بیٹھ جانا چاہئے۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن