• news
  • image

مافیاز کے ساتھ آہنی ہاتھوں  سے نمٹنے کی ضرورت

پٹرولیم مصنوعات کے پچھلے سال پیدا ہونے والے بحران کے پیش نظر وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم بابر اور سیکرٹری پٹرولیم کو فارغ کردیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے تحقیقات کا حکم دیا تھا جبکہ کارروائی وزارتی کمیٹی کی سفارشات پر کی گئی۔ دریں اثناء اسد عمر اور دیگر وفاقی وزراء نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی قصوروار ہوگا جیل جائے گا۔ حکومت کی طرف سے مافیا کیخلاف کارروائی کا عندیہ یقیناً خوش آئند ہے لیکن کیا کیا جائے، کسی بھی معاملے میں حکومت جب کارروائی کا عزم ظاہر کرتی ہے تو مافیا پوری قوت اور پورے طمطراق کے ساتھ سینہ تانے کھڑا ہوجاتا ہے جیسا شوگر مافیا کررہا ہے۔ حکومت کی طرف سے کریک ڈائون کے بعد چینی کی بوری ایک دن میں 1200 روپے مہنگی ہوگئی۔ ایسی صورتحال سے تو آہنی ہاتھوں کے ساتھ ہی نمٹا جاسکتا ہے ورنہ منہ زور اور بے لگام مافیا حکومتی گورننس اور آئین و قانون کو بازیچہ اطفال بناتا اور من مانی کرتا رہے گا۔ اس لئے محض بیانات ہی نہیں، ٹھوس عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔ 

epaper

ای پیپر-دی نیشن