• news

پاکستان، امریکہ تجارتی حجم میں آٹھ ماہ کے دوران7.66 فیصد اضافہ ریکارڈ، درآمدات میں کمی

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان اورامریکہ کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 7.66 فیصداضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ جاری مالی سال کے دوران امریکہ کوپاکستانی برآمدات میں اضافہ جبکہ امریکا سے درآمدات میں کمی کا رحجان دیکھنے میں آیا ہے۔سٹیٹ بینک کے جاری اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں امریکہ کوپاکستانی برآمدات کاحجم 3.082 ارب ڈالررہا  جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 11.86 فیصدزیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں امریکہ کوپاکستانی برآمدات کاحجم 2.755 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا، فروری 2021 میں امریکہ کو401.94 ملین ڈالرکی برآمدات ہوئیں۔ گزشتہ سال فروری میں امریکہ کوپاکستانی برآ مدات کاحجم 314.80 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔ مالی سال 2020 میں امریکہ کوپاکستانی برآمدات کاحجم 3.897 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرفروری 2021 تک کی مدت میں امریکہ سے 1.467 ارب ڈالرکی درآمدات ریکارڈ کی گئی، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 0.20 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں امریکہ سے درآمدات پر1.470 ارب ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا، فروری 2021 میں امریکہ سے درآمدات کاحجم 236.53 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ سال فروری میں امریکا سے درآمدات پر247.36 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا، مالی سال 2020 میں امریکہ سے درآمدات کاحجم 2.263 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔ رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں افغانستان کو کی جانیوالی برآمدات میں 13.59 فیصد کمی ہوئی ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا فروری 21-2020 کے دوران افغانستان کو کی جانے والی مجموعی برآمدات کا حجم 629.324 ملین ڈالر تک کم ہو گیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا فروری 20-2019 کے دوران افغانستان کو 728.315 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران برآمدات میں 98.991 ملین ڈالر یعنی 13.59 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن