خیبر پی کے ‘سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری وزیر اعلیٰ کو ارسال
پشاور(بیورورپورٹ)خیبر پی کیحکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے پر غور شروع کر دیا۔محکمہ خزانہ نے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سے متعلق سمری وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو ارسال کر دی۔دوسری جانب دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سے صوبائی بجٹ پر سالانہ 20 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔دستاویزات کے مطابق ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سے صوبے کے خزانے پر منفی اثر اور ترقیاتی بجٹ متاثر ہو سکتا ہے۔ کابینہ تنخواہوں میں اضافے سے متعلق فیصلہ کرتے وقت خزانے پر مالی بوجھ کے اثرات کو مدنظر رکھے۔دستاویزات میں کہا گیا کہ کابینہ تنخواہوں میں اضافے کے اثرات کو مدنظر رکھ کر منظوری دے۔ حکومت نے صوبے میں عوام اور سرکاری ملازمین کو صحت پروگرام سمیت مختلف سہولیات فراہم کی ہیں۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے گریڈ ایک سے 19 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد الاؤنس دینے کا اعلان کیا تھا۔