امریکہ کی برطانیہ کو چینی ون بیلٹ ون روڈ پراجیکٹ جیسا منصوبہ بنا نیکی تجویز
واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکا کے صدر جوبائیڈن نے برطانیہ کو چین کے ’ون بیلٹ ون روڈ‘ منصوبے کا مدمقابل منصوبہ بنانے کی تجویز پیش کر دی۔ جو بائیڈن نے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران انہیں چین کے ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کے مقابل منصوبہ بنانے کی تجویز پیش کی۔ امریکی صدر کا کہنا تھا بورس جانسن کو مشورہ دیا ہے کہ چین کے بیلٹ اینڈ روڈ جیسا اقدام جمہوری ریاستوں سے آنا چاہیے۔