• news

قبضوں کے ریفرنس: مائزہ حمید کے شوہر تہمینہ  دولتانہ کے بھائی آج اینٹی کرپشن طلب

لاہور (سٹاف رپورٹر) اینٹی کرپشن نے مسلم لیگ ن کی ایم این اے مائزہ حمید کے شوہر عمر ارشد گجر اور  سینئر رہنما مسلم لیگ (ن) تہمینہ دولتانہ کے بھائی میاں زاہد دولتانہ کوآج  طلب کر لیا۔ ڈی سی وہاڑی نے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کو مائزہ حمید کے شوہر  عمر ارشد گجر اور تہمینہ دولتانہ کے بھائی میاں زاہد دولتانہ کے خلاف  اندراج مقدمہ  کے دو الگ الگ ریفرنس بھیجے تھے۔ ڈپٹی کمشنر وہاڑی کے ریفرنس کے مطابق مائزہ حمید کے خاوند عمر ارشد گجر وہاڑی میں محکمہ انہار کی 63 ایکڑ قیمتی سرکاری اراضی پر 15  سال سے قابض ہے۔ زاھد دولتانہ گزشتہ پندرہ سال سے محکمہ انہار کی 48 ایکڑ زمیں پر قابض ہے۔ سرکاری خزانے کو کروڑں کا نقصان پہنچایا۔ معاملے کی مکمل چھان بین اور بے لاگ تحقیقات کے لئے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نے ریجنل ڈائریکٹر ملتان کو انکوائری کا حکم دے دیا۔

ای پیپر-دی نیشن