• news

کاہنہ:ایس اوپیز پر عملدرآمد کے احکامات نظرانداز‘ کرونا بڑھنے کے خدشات

کاہنہ(نامہ نگار)لاہور کی تحصیل ماڈل ٹاون انتظامیہ کی نااہلی کورونا کی تیسری لہر کو کنٹرول کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے جاری ایس او پیز پر انتظامیہ عمل کرانے میں ناکام،لاک ڈاون کے باوجود ہفتہ اور اتوار کو بازار کھلے رہے  رات دیر تک شادی ہالوں میں شادی کی تقریبات جاری رہیں۔ تفصیلات کے مطابق کاہنہ سمیت تحصیل ماڈل ٹاون کے دیگرعلاقوں میں حکومتی ایس او پیز کی کھلے عام خلاف ورزی جاری ملک میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسوں اور تیسری لہر کو کنٹرول کرنے کے لیے این سی او سی کی جانب سے ملک کے مختلف صوبوں اور شہروں میں اسمارٹ لاک ڈائون لگانے کے ساتھ ساتھ شادی ہالوں میں شادی کی تقریبات محدود کرنے اور بازار ہفتہ اور اتوار کو مکمل بند کرنے کے ساتھ ماسک لازمی قرار دیا گیا ہے لیکن کاہنہ گردونواح نشتر کالونی کوٹ لکھپت پرانا کاہنہ گجومتہ سمیت دیگر علاقوں میں حکومتی ایس او پیز پر عملدر آمد کرانے میں انتظامیہ مکمل طور پر ناکام نظر آرہی ہے پابندی کے باوجود شادی ہالوں میں رات دس بجے کے بعد بھی تقریبات جاری رہیں ہفتہ اور اتوارکے روز مکمل پابندی کے باوجود بھی شاپنگ بازار مکمل کھلے رہے مارکیٹوں میں دکاندار اور خریدار بنا ماسک کے مارکیٹوں میں گھومتے پھرتے رہے اور کوئی احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کی جارہیں، جس کی وجہ سے کورونا میں مزید اضافے کا امکان ہے۔اس سلسلہ میں رابطہ پراسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاون محمدابراہیم ارباب نے بتایا کہ کچھ مخصوص دوکانوں اور کاروبار کے باقی پر کورونا لاک ڈاون اور ایس اوپی پر عمل کرنا لازم جس کی خلاف ورزی پر کاروائی کی جارہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن