زرعی مشینری وآلات کی قرعہ اندازی کے سلسلہ میں تقریب
فیروز والہ (نامہ نگار) محکمہ زراعت فیروز والہ کے زیر اہتمام وزیر اعظم کے زرعی ایمر جنسی پروگرام کے تحت گندم کی کاشت کیلئے استعمال ہونے والی زرعی مشینری و آلات کی قرعہ اندازی کے سلسلہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔مہمان خصوصی چیئر مین کمیٹی و اسسٹنٹ کمشنر تحصیل فیروز والہ چوہدری مظہر علی سرور تھے۔ تقریب کے موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت تحصیل فیروز والہ ڈاکٹر رانا قربان علی خان اور زمیندار تنظیموں کے نمائندوں ، کاشت کاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی زرعی آلات کے حصول کیلئے درخواست دہندان کسان بھی موجود تھے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر فیروز والہ چوہدری مظہر علی سرور نے کہا وزیر اعظم پاکستان زرعی ایمر جنسی پروگرام کے تحت 50 فیصد سب سٹی پر زرعی مشینری و آلات کی فراہمی ایک اہم سنگ میل ہے کاشت کاروں کی فلاح و بہبود کیلئے موجودہ حکومت جو اقدامات کر رہی ہے وہ قابل ستائش ہے اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذراعت تحصیل فیروز والہ ڈاکٹر رانا قربان علی خان نے زمینداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسان خوش حال ہو گیا تو ملک خوش حال ہو گا زرعی مشینری و آلات کی قرعہ اندازی کے طریقہ کار میں گہری دلچسپی کا اظہارکیا۔