• news

عالم اسلام میں بے چینی پھیلانے کیلئے مسلمانوں کوہی استعمال کیا جارہا ہے:پیر اصغرنورانی

لاہور(خصوصی نامہ نگار )تحریک دعوت حق پاکستان کے امیرپیر مولانا محمد اصغر نورانی نے اندرون بھاٹی گیٹ میں تقریب بخاری سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں یہ تسلیم کرنا ہو گا کہ حقیقی اسلامی فلاحی ریاست پاکستان ہی دشمنوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا سکتی ہے۔ عالمی کفریہ طاقتیں عالم اسلام کیخلاف مختلف محاذوں پر سرگرم ہیں۔ وہ مسلمانوں میں بے چینی پیدا کرنے کے لیے مسلمان کو ہی استعمال کر رہے ہیں۔مردود بھارتی شہری کی جانب سے قرآن پاک سے آیتیں نکالنے کی اپیل کرنے کی جسارت شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دین اسلام کیخلاف ہونیوالی عالمی سازشوں کا ایک حصہ ہے، جسے ہم اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ضرور ناکام بنائیں گے۔ ایسے دین فروش اسلام دشمن طاقتوں کے آلہ کار ہوتے ہیں جن کا مقصد مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن