• news

رائیونڈ:ملزمالکان ڈیلرز کو کم آٹا بھیج کر زائد وصولی کرنے لگے

رائے ونڈ (نامہ نگار)فلورملز مالکان کی ملی بھگت سے آٹے کی بلیک مارکیٹنگ کا انکشاف ،تحصیل رائے ونڈ میں واقع تین درجن سے زائد فلور ملزمالکان آٹا ڈیلرز کو کم مال بھیج کر زیادہ کی وصولی لینے لگے ۔تفصیلات کے مطابق رائے ونڈ میں آٹے کا بحران دوبارہ سر اٹھانے لگا ،فلور ملز مالکان سرکاری کوٹے کے مطابق گندم وصول کرنے کے باوجود آٹے کی پسوائی کرنے کی بجائے گندم سمگل کررہے ہیں محکمہ خوراک کے راشی افسران کی ملی بھگت سے گندم کی غیر قانونی ترسیل کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق بااثر فلو رملز مالکان نے اپنے آٹا ڈیلرز کے ذریعے لوٹ مار کا بازار گرم کررکھا ہے لاکھوں روپے کی دیہاڑیاں محکمہ خوراک کے افسران کی ملی بھگت سے لگائی جارہی ہیں گندم کی غیر قانونی ترسیل کرکے رائے ونڈ اور گردونواح کے آٹا ڈیلرز کو برائے نام آٹے کا کوٹہ دیا جارہا ہے ذرائع نے مزید بتایا کہ کہ بااثر فلور ملز مالکان گندم کا سرکاری کوٹہ حاصل کرنے کے باوجود آٹے کی پسائی نہیں کررہے بلکہ گندم سمگل کرنے میں مصروف ہیں آٹا ڈیلرز کو 300تھیلے کی انوائس بھیجی جاتی ہے جبکہ حقیقت میں اسکو 200تھیلا بھیج کر زبردستی وصولی کی جارہی ہے اس مذموم دھندے کی وجہ سے صوبہ بھر میں آٹے کا بحران دوبارہ جنم لے رہا ہے فلور ملز مالکان کی سپلائی کا چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے اور محکمہ خوراک کے آشیر باد سے فلورملز مالکان لاکھوں روپے کی دیہاڑیاں لگارہے ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن