بجلی نرخوںمیں آئی ایم ایف کے ایماء پر اضافہ کیا جارہا ہے:چودھری سلیم بھلر
لاہور(کامرس رپورٹر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ریجنل چیئرمین چوہدری محمد سلیم بھلر نے بجلی کے نرخوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سب کچھ آئی ایم ایف کی شرائط کو پورا کرنے کے لیے کیا جارہا ہے۔ریجنل چیئرمین چوہدری محمد سلیم بھلر نے بجلی کے نر خوں میں اضافے کے اقدامات کو مسترد کردیا ہے اس کے علاوہ وقتا فوقتا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا جا رہاہے جسکا براہ راست اثرصنعتی شعبے کی پیداواری لاگت پر ہو رہا ہے اور برآمدات بھی متا ثر ہورہی ہیں۔ایف پی سی سی آئی اس اضافے کی سختی سے مذمت کرتا ہے اور اس پر نظرثانی کرنے کی ضرورت پر زور دیتا ہے کیونکہ صنعتی شعبہ توانائی کا بڑاطلبگار ہے جس کا براہ راست اثر معیشت پرپڑے گا۔