• news

یونیورسٹی آف ایجوکیشن کا اعزاز

لاہور( کامرس رپورٹر ) یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے ایک طالب علم فیضان احمد کی کتاب ’’لاہور بائی میٹرو‘‘ کی مقبولیت ملکی سرحدوں سے نکل کر دنیا بھر میں پہنچ گئی۔ لاہور شہر کے قریب ایک گائوں سے تعلق رکھنے والے فیضان کو 2013ء تک فوٹو گرافی کا کچھ خاص شوق نہیں تھا لیکن اپنی خداداد صلاحیتوں کی بناء پر وہ جلد ہی دنیا بھر میں مقبول ہو گئے۔ چند روز قبل سی این این نے بھی اپنے ایک پروگرام میں فیضان احمد کی اس کتاب کے متعلق تبصرہ کیا۔ اپنی کتاب ’’لاہور بائی میٹرو‘‘ میں فیضان نے لاہور شہر کی روایتی خوبصورتی، اس کی مہمان نوازی، اس کے زندہ دل باسیوں کی، جس خوبصورتی سے عکاسی کی ہے وہ اپنی مثال آپ ہے۔اس حوالے سے یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا نے فیضان احمد کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی آف ایجوکیشن اپنے طلباء کی اعلی صلاحیتوں کی نشوونما میں ہمیشہ پیش پیش رہتی ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن