بھارتی افواج نے کشمیر کو جیل خانہ میں تبدیل کردیا:عبدالغفارروپڑی
لاہور(خصوصی نامہ نگار )جماعت اہلحدیث کے امیر حافظ عبد الغفار روپڑی‘ حافظ عبدالوھاب روپڑی‘ حافظ عبد الوحید شاہد‘مولانا شکیل الرحمن ناصر سمیت دیگر نے کہا کہ بھارت کے زیر قبضہ کشمیر میں 9 لاکھ سے زائد بھارتی افواج نے مقبوضہ جموں و کشمیر کو جیل خانہ میں بدلہ ہوا ہے انسانی حقوق کہ اس بدترین پامالی کی جارہی ہے۔ہندوستان کے مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک ہے۔عالمی برادری کو کشمیریوں کے ساتھ کئے گئے وعدے اور رائے شماری پر عملدرآمد کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ہندوستان میں صرف جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ روزانہ سیز فائر لائن پر نہتے شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ہندوستان کے مظالم انسانیت کے خلاف جرائم ہیں اور یہ جنگی جرائم میں شمار کیے جاتے ہیں۔