• news

لاہور ٹیکس بار انتخابات: نعیم شاہ و ڈیموکریٹک گروپ نے میدان مار لیا

لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں نعیم شاہ و ڈیموکریٹک گروپ نے میدان مار لیا، جمیل اختر بیگ صدر جبکہ سید عرفان حیدر جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے ، انتخابات میں نعیم شاہ و ڈیموکریٹک گروپ نے کلین سویپ کر دیا ، الیکشن میں چیف الیکشن کمیشن زاہد پرویز نے جیتنے والوں امیدواروں کا اعلان کیا، ووٹرز کی کل تعداد 4 ہزار 700 سو میں سے کرونا وباء کی وجہ سے صرف 1279 ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال ہے، پولنگ کا آغاز صبح نو بجے سے شام 5بجے تک کرونا ایس او پیز کے مطابق بلا تعطل جاری رہا۔ لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن انتخابات میں عہدیداروں کے لئے ون ٹو ون مقابلہ تھا۔منعقدہ الیکشن میں جمیل اختر بیگ 864 ووٹ لے کر صدر جبکہ نائب صدر حسیب اللہ خان نے 902 ووٹ حاصل کئے اسی طرح جنرل سیکرٹری کیلئے سید شہباز حیدر نے 825، فنانس سیکرٹری کیلئے رانا ذوالفقار علی نے 894 اور جوائنٹ سیکرٹری کے لیے قدیر آصف کھوکھرنے سب سے زیادہ 922 ووٹ حاصل کئے۔ چودھری ناصر محمودنے 408 ووٹ ، نائب صدر کے لیے میاں طاہر نصیرنے 368 ، جنرل سیکرٹری کے لیے عظمیٰ ذکی نے 443 ، فنانس سیکرٹری کے لیے اعجاز نعیم ببر 379 ، جبکہ جوائنٹ سیکرٹری کے لئے ایم صفدر353 ووٹ حاصل کر سکے۔

ای پیپر-دی نیشن