نادرا نے کرونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کی فیس 100روپے مقرر کردی
کراچی (این این آئی) منسٹری آف نیشنل ہیلتھ سروسز اینڈ کوآرڈینیشن اور نادرا کے تعاون سے کووڈ ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کا اجرا شروع کر دیا گیا۔ ڈی جی نادرا سندھ میر عجم خان درانی نے بتایا نادرا میگا سینٹرز میں 100 روپے کی ادائیگی کے بعد ٹوکن کے ذریعے سرٹیفکیٹ حاصل جاسکتا ہے۔