• news

وزیرخزانہ کی برطرفی دراصل پی ڈی ایم کی کامیابی، بلاول بھٹو 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ وزیرخزانہ کی برطرفی دراصل پی ڈی ایم کی کامیابی ہے، پی ٹی آئی ایم ایف کے وزیر کو عہدے پر کام جاری رکھنے کے لئے سینیٹ میں جیت درکار تھی جسے ان کی شکست نے ناممکن بنادیا، اب حکومت اپنی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے ہونے والی بدترین مہنگائی کا اعتراف کررہی ہے، پارلیمانی سیاست اس حکومت کے خلاف سب سے زیادہ مؤثر ثابت ہوئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن