• news

بلڈرز مافیا عوام کو لوٹنے لگا رقبہ کم فائلیں زیادہ بیچنے کا انکشاف

اسلام آباد (ضمیر علی ڈیتھو) اسلام آباد او ر راولپنڈی میں بلڈرز مافیا نے عوام کو لوٹنے کا نیا طریقہ دریافت کرلیاہے، کم رقبے کا این او سی حاصل کرکے زیادہ فائلیں بیچنے کا انکشاف، جب کے ڈی جی آر ڈ ی اے عبدالستار عیسانی نے حبیب رفیق پرائیویٹ لمیٹڈ کے پراجیکٹ سمارٹ سٹی سمیت سوشل میڈیا پر غیر قانونی رہائشی منصوبوں کی تشہیر اور گمراہ کن معلومات ویب سائیٹس پر اپلوڈ کرنے والے جعلسازوں کے خلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے کو خط لکھ دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بلڈرز مافیا نے متعلقہ اداروں کی جانب سے غیر قانونی سوسائٹیز کیخلاف کارروائیوں اور سوسائٹیز کے نام ویب سائیٹس پر جاری ہونے کے باعث بدنامی سے بچنے کیلئے عوام کو لوٹنے کانیا طریقہ کار اختیا ر کرلیاہے، متعدد بلڈرز نے کم رقبہ پر این او سی حاصل کرکے زیادہ فائلیں بیچنا شروع کردی ہیں، جس سے سادہ لوہ عوام اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی سے محروم ہورہے، نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ذرائع نے نوائے وقت کو بتایا کے کیپیٹل سمارٹ سٹی نامی ہاوسنگ سکیم کے پاس صرف سات ہزار پانچ سو پانچ کینال رقبہ کا این او سی ہے تاہم مذکورہ سوسائٹی کی جانب سے ایک لاکھ کینال کا منصوبہ ظاہر کرکے پلاٹ بیچے جارہے ہیں، مذکورہ منصوبے کوفروخت کرنے والی ویب سائیٹ پر موجود معلومات کے مطابق منصوبہ اسی ہزار کینال پر مشتمل ہے، سوسائٹی انتظامیہ کی جانب سے ویب سائیٹ پر جاری معلومات کے مطابق مزکورہ منصوبہ کو 2020 میں 80 ہزار کینال کی منظوری دی گئی ،کیپیٹل سمارٹ سٹی کی ترجمان کے مطابق منصوبہ ایک لاکھ کینال پر مشتمل ہے،کیپیٹل سمارٹ سٹی منصوبے کوماسٹر پلان پربھی ایک لاکھ کینال ظاہر کیا گیا ہے،جبکہ راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کے تمام منصوبے جو اتھارٹی سے منظور ہیں انکا رقبہ اتھارٹی کی ویب سائیٹ پر درج ہے اور کیپیٹل سمارٹ سٹی نامی رہائشی منصوبے کو تاحال صرف سات ہزار پانچ سو پانچ کنال پر پلاننگ کرنے اور فروخت کرنے کی اجازت دی گئی ہے،ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کے مذکورہ منصوبے کیلئے ابھی تک کوئی راستہ بھی موجود نہیں ہے، راولپنڈی ڈیولپمینٹ اتھارٹی کے حال ہی میں تعینات ہونے والے ڈائریکٹر جنرل کیپٹن ریٹائرڈعبدالستار عیسانی نے عوامی شکایات پر حبیب رفیق پرائیویٹ لمیٹڈ کے پراجیکٹ  سمارٹ سٹی سمیت راولپنڈی کے ہاؤسنگ پراجیکٹس کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم کو آر ڈی اے کی جانب سے ایف آئی اے سائبر کرائم کو خط بھی لکھا ہے جس میں غیر قانونی رہائشی منصوبوںسے متعلق سوشل میڈیا پر گمراہ کن معلومات فراہم کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن