سیف الملوک کھوکھر کو مسلم لیگ (ن) لاہور کا صدر بنا دیا
لاہور (نیوز رپورٹر) مسلم لیگ (ن) لاہور کی تنظیم سازی کا معاملہ حل کر لیا گیا ہے۔ ملک سیف الملوک کھوکھر کو تخت لاہور کا صدر بنا دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں حمزہ شہباز کو آگاہ کر دیا ہے۔ اس حوالے سے یہ بھی بتا گیا ہے کہ خواجہ عمران نذیر لاہور کے جنرل سیکرٹری بدستور رہیں گے۔ مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر ملک پرویز نے بیماری کے باعث صدارت کیلئے معذرت کی تھی۔ جبکہ صدارت کیلئے رانا مشہود احمد، ملک ریاض اور وحید عالم خان کے نام بھی زیر غور تھے۔