ڈالر کرونا سے پہلے کی سطح پر آگیا سونا ایک لاکھ5ہزار700روپے تولہ
کراچی ، لاہور (نوائے وقت رپورٹ)انٹر بنک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں آج روپے کی قدر میں 42 پیسہ اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 154.24 روپے یا کرونا وبا سے پہلے (6 مارچ 2020) کی سطح تک پہنچ گیا۔کرنسی ماہرین کا خیال تھا کہ ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان برقرار رہے گا اور روپیہ جلد کووڈ سے پہلے کی سطح تک پہنچ جائیگا۔اگست 2020 سے اب تک روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 7.5 فیصد سے زائد کی کمی واقع ہوئی ۔دوسری جانب ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر سونے کی قیمت تیزی سے نیچے آنے لگی۔ فی تولہ کی قدر 1000 سستا ہو گئی۔ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 5 ہزار 700 روپے ہو گئی ۔