• news

وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعرات کو طلب 22 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا

 اسلام آباد (این این آئی)وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعرات کو طلب کر لیا گیا جس میں22 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک کی سیاسی ، اقتصادی صورتحال پر غور ہوگا،وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کرونا وبا اور ویکسی نیشن کے پراسیس پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔ ذرائع کے کے مطابق وفاقی کابینہ کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال اور اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹنگ رائٹس پر بریفنگ دی جائے گی،کابینہ اجلاس میں کرونا ویکسین کی ریٹیل پرائس کے متعلق بھی فیصلہ کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن