کرونا ویکسین لگوانے کیلئے سیاسی اثرورسوخ استعمال کرنے کا الزام غلط : طارق بشیر چیمہ
لاہور (نیوز رپورٹر )وفاقی وزیر ہائوسنگ و سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ق طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ ہم پر کرونا ویکسین لگوانے کیلئے سیاسی اثرورسوخ استعمال کرنے کا الزام غلط ہے۔ متذکرہ ویڈیو میں دکھایا گیا کہ ہم نے ویکسین لگوائی جبکہ حقائق یہ ہیں کہ ’’ٹرائل ویکسین‘‘ کا دوسرا بوسٹر لگوایا گیا تھا اور یہ بوسٹر لگانے کیلئے وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز ڈاکٹر جاوید اکرم کی ٹیم ہمارے گھر آئی تھی اسی ٹیم نے پہلا بوسٹر بھی گھر آکر لگایاتھا۔