بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا امکان نیپرا میںدرخواست پر سماعت آج ہو گی
اسلام آباد(نا مہ نگار) بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی(سی سی پی اے)نے نیپرا کو 65پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دی رکھی ہے جس پر سماعت (آج)منگل کو ہوگی ۔تفصیلات کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا کو 65 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دی رکھی ہے۔جس کے بعد بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے،سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا میں(آج)منگل کو سماعت ہو گی۔بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔واضح رہے کہ 9مارچ کو نیپر نے بجلی کی قیمت میں 89پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی تھی، نیپرا کی جانب سے جنوری کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 0.8954روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا جس سے صارفین پر 6ارب 90کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑا تھا۔