• news

قصور‘ واربرٹن میں آٹے کی قلت‘ عوام کو شدید مشکلات کا سامنا

قصور (نمائندہ نوائے وقت) شہر اورگردونواح میں ضلعی انتظامیہ کی مبینہ غفلت اور عدم دلچسپی کی وجہ سے دکانوں اور فلور ملوںسے آٹا غائب جبکہ عوام آٹے کے حصول کیلئے رُل گئے۔ عرصہ دراز سے محکمہ فوڈز کی ملی بھگت سے آٹے کی مصنوعی قلت پیدا کرکے سیلز پوائنٹس پر عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹاجارہا ہے۔شہر کی سیاسی، سماجی، فلاحی اور شہری تنظیموں نے وزیرا علیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ کئی ماہ سے محکمہ فوڈز کی ملی بھگت سے قصور شہر اور اس کے گردونواح میں آٹے کی مصنوعی قلت پیدا کرکے سیلز پوائنٹ پر سرعام بلیک مارکیٹنگ کرکے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ ’’حسب روایت‘‘چشم پوشی اختیار کرکے صرف ’’میٹنگز،فوٹو سیشن اور ہینڈ آؤٹ‘‘ کے ذریعے آٹے کی قلت دور کرنے کیلئے ’’کوشاں‘‘ ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ منتخب نمائندے اور پی ٹی آئی کے مقامی رہنما بھی آٹے بحران پر عرصہ دراز سے ’’خاموش تماشائی‘‘ کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ علاوہ ازیں واربرٹن کے تمام آٹا ڈیلرز اور کر یانہ مرچنٹ کی دکانوں سے آٹا غائب ہو گیا، جبکہ ڈیلروں کا کہنا ہے کہ انہیں آٹے کی فراہمی روزانہ کی بنیاد پرضرورت سے کم دی جارہی ہے، جبکہ اتوار کے دن سرکاری چھٹی ہونے پر آٹا فراہم نہیں کیا جاتا ،چکی کے آٹے کا ریٹ 28سو روپے فی من سے تجاوز کر چکا ہے ، جبکہ فلور ملز کا آٹا20کلو860روپے کے سرکاری ریٹ پر فروخت کیا جاتا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن