بلدیاتی اداروں کی بحالی سپریم کورٹ کا احسن اقدام ہے:امجد لطیف
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) سپریم کورٹ کی طرف سے بلدیاتی اداروں کی بحالی کے نوٹیفکیشن کے بعد میونسپل کمیٹی شیخوپورہ کے چیئرمین میاں امجد لطیف نے ساتھی کونسلرز کے ہمراہ میونسپل کمیٹی کا چارج سنبھال کر عملہ سے ملاقاتیں بھی کیں اور انہیں کام سے متعلق بریفنگ بھی دی اس موقع پر میاں منوراقبال، یعقوب بگا، سیٹھ ناصر محمود، ندیم یوسف ڈالو،فیصل ورک ،ملک عرفان اسلام ،سید سہیل شاہد، ملک محمود طاہر،نیامت علی گادھی سمیت کونسلرز کی بڑی تعداد بھی موجود تھی اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے میاں امجد لطیف نے کہاکہ بلدیاتی اداروں کی بحالی سپریم کورٹ کا احسن اقدام ہے اس عمل سے عوام کو حقیقی ریلیف کی فراہمی میسر آئیگی ہم نے اپنے دور میں شہر کی صفائی ستھرائی ، سیوریج سسٹم کی بحالی ، عوامی مسائل کے فوری حل کیلئے کام کیا مگر 22 ماہ کے ایڈمنسٹریٹر دور میں پورا شہر گندگی کے ڈھیروں سے اٹ گیا، ہر گلی میں گندا پانی کھڑا تھا اب جنگی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔