قبائلی اضلاع میں کھیلوں کے لئے 7365 ملین روپے مختص کئے گئے، پیر عبداﷲ شاہ
پشاور(این این آئی)حکومت کے تیز رفتار عملدرآمد پروگرام (اے آئی پی) کے تحت خیبر پختونخوا میں ضم قبائلی اضلاع میں کھیلوں کے گرائونڈز کی اپ گریڈیشن اور بحالی کے لئے 7365 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔ ڈائریکٹر سپورٹس ضم اضلاع پیر عبد اللہ شاہ نے سیکرٹری کھیل عابد مجید کی ہدایت پر ضم اضلاع میں موجود سپورٹس کمپلیکسز کا دوررہ کرتے ہوئے رپورٹ پیش کر دی ۔ ڈائریکٹر سپورٹس ضم اضلاع پیر عبداللہ شاہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ باجوڑ سپورٹس کمپلیکس خار کی اپ گریڈیشن وبحالی کے لئے 279.842 ملین، کیپٹن روح اللہ شہید سپورٹس کمپلیکس مہمند کے لئے 69.541 ملین، کلایہ سپورٹس کمپلیکس اورکزئی کے لئے 335.305 ملین، جمرود سپورٹس کمپلیکس کے لئے 289.478 ملین جناح سول سٹیڈیم کرم کے لئے 145.752 ملین منظور کئے گئے ہیں۔