قومی انڈر19ٹیم کی پہلی کوویڈ ٹیسٹنگ کا عمل شروع
لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی انڈر 19 ٹیم کے کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز کی پہلی کویڈ ٹیسٹنگ کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ تمام کھلاڑی اور آفیشلز پہلے کرونا ٹیسٹ اپنے اپنے شہروں میں ہونے رہے ہیں۔ ٹیسٹ منفی آنے والے کھلاڑی اور آفیشلز یکم اپریل کو لاہور میں رپورٹ کریں گے۔ کیمپ میں رپورٹ کرنے پر ممبران کی دوسری کورونا وائرس ٹیسٹنگ ہوگی۔ انڈر19 کھلاڑیوں اور آفیشلز کو 8 ، 9 اپریل کو کورونا ویکسین لگائی جائے گی۔ دورہ بنگلہ دیش کے لیے قومی انڈر19 ٹیم کا کیمپ دو اپریل سے شروع ہوگا۔ کیمپ میں ایک تین روزہ وارم اپ میچ اور دو ون ڈے ٹارگٹ میچزبھی کھیلے جائیں گے۔ قومی انڈر 19کرکٹ ٹیم 12 اپریل کو بنگلہ دیش پر روانہ ہوگی