• news

اسلام آبادکچہری کی منتقلی کیلئے حکومتی اقدامات کو سراہتے ہیں: جسٹس اطہر

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام کچہری کی منتقلی اور جوڈیشل کمپلیکس کے مسائل سے متعلق کیس میں سیکرٹری قانون نے کچہری عدالتوں کی تعمیر سے متعلق پیش رفت سے اسلام آباد ہائی کورٹ کو آگاہ کردیا اور عدالت کو بتایا کہ 31 مارچ کو سی ڈی ڈبلیو پی سے منصوبے کی منظوری ہو جائے گی۔ 91 کورٹس کی جی الیون میں تعمیر کے لیے چھ اعشاریہ آٹھ بلین روپے کی منظوری کل ہو جائے گی۔ گراؤنڈ کے ساتھ آٹھ منزلہ عمارت تعمیر کی جائے گی۔ جبکہ سائلین کے لیے سہولت سنٹر کی تعمیر سے متعلق بھی پیپر ورک مکمل ہو چکا اور جمعرات کو وفاقی کابینہ سے بھی منظوری ہو جائے گی، سمری ارسال کردی ہے۔ جس پر چیف جسٹس نے کچہری منتقلی سے متعلق وزارت قانون کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کچہری کی منتقلی سے متعلق حکومتی اقدامات کو سراہتے ہیں۔ تاہم چیف جسٹس نے سیکرٹری قانون کو ہدایت کی کہ وفاقی کابینہ سے منظوری کے سمری کی ایک کاپی عدالت جمع کرائیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ کوشش کریں جلد سے جلد یہ مسئلہ حل ہو سکے۔ سائلین کی سہولت کو ذہن میں رکھ فیصلے کریں۔

ای پیپر-دی نیشن