اوکاڑہ ، قصور میں سینکڑوںایکڑ سرکاری اراضی قبضہ مافیا سے واگزار
اکاڑہ /قصور(نامہ نگار +نمائندہ نوائے وقت)اوکاڑہ اور پتوکی میں سینکڑوں ایکڑ سرکاری اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کرا لی گئی ، اسسٹنٹ کمشنر پتوکی اُسامہ شیرون نیازی نے قبضہ مافیا کیخلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 127کنال سرکاری زمین واگزار کروا لی جس کی مالیت لاکھوں روپے میں بتائی گئی ہے ، اوکاڑہ ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان کی خصوصی ہدایات پر تحصیل دیپالپور میں موضع بخشے والا ،14ڈی ،50ڈی،مادھی کمبوہ،رکھ جوایا ،نتھو شاہ اور ٹلہ کمبوہ میں 670ایکٹر 6کنا ل اور 4مرلہ سرکاری اراضی واگزار کروا لی گئی ہے جس کی مالیت کروڑوںمیں بتائی جا رہی ہے ۔