مہنگی چینی کے ذمہ دار سٹے باز مافیا کا احتساب ضرور ہوگا شبلی فراز
اسلام آباد (نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ چینی کی قیمتوں میں اضافے کے ذمہ دار وہ سٹے باز اور مافیاز ہیں جنہوں نے مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش کی۔ اپنے ٹویٹ میں کہا کہ شوگر مافیا احتساب سے نہیں بچ سکتا خواہ ان کا تعلق پی ٹی آئی سمیت کسی بھی جماعت سے کیوں نہ ہو۔ عمران خان کو پاکستان کے عوام کا مفاد مقدم ہے۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ عوامی مفاد اور ریلیف کی راہ میں حائل ہونے والوں کے خلاف قانون بلا تفریق حرکت میں آئے گا اور آہنی ہاتھوں سے نمٹے گا۔