پاکستان پر پابندی نامناسب ‘ فیفا کو سوچنا چاہیے: فہمیدہ مرزا
لاہور(سپورٹس رپورٹر)وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان کی فٹبال پر پابندی لگانا نامناسب ہے، فیفا کو اس بارے میں سوچنا چاہیے۔ پی ایف ایف اور نارملائزیشن کمیٹی آپس میں بیٹھ کر حل نکالیں۔ حکومت کا موقف کلیئر ہے کہ جو بھی پی ایف ایف کو مینڈیٹ دیا ہوا تھا اس کو ختم کریں۔ فیفا کو خط لکھا ہے کہ اپنا وفد بھیجیں۔نہیں چاہتے کہ پاکستان فٹبال پر پابندی لگے۔ نارملائزیشن کمیٹی کو 18 ماہ ہوگئے ہیں، ان کو جلد از جلد الیکشن کروانا چاہیے۔ فیفا کی طرف سے وقت ملنا چاہیے۔ پاکستان کی فٹبال پر پابندی لگانا نامناسب ہے، فیفا کو اس بارے میں سوچنا چاہیے۔ہ دونوں گروپس ڈائیلاگ کے ذریعے مسئلہ حل کریں۔