جنوبی افریقہ کیخلاف ون ڈے سیریز کل سے شروع سرفراز احمد کی شرکت کا امکان
لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ کل کھیلا جائے گا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو ون ڈے میچز کھلانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق سرفراز احمد بطور وکٹ کیپر کھیلیں گے جبکہ محمد رضوان بطور بیٹسمین کھیل سکتے ہیں۔پی سی بی ذرائع نے بتایا کہ ٹیم مینجمنٹ محمد رضوان کو نمبر 4 اور سرفراز کو نمبر 5 پر کھلانے پر غور کر رہی ہے۔ذرائع نے کہ کہ سرفراز احمد کے پہلے ون ڈے میچ میں شمولیت پر مصباح الحق، بابر اعظم اور وقار یونس میں مشاورت ہوئی ہے۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ سرفراز احمد کے کھیلنے کی صورت میں حیدر علی یا آصف علی میں سے کوئی ایک ڈراپ ہوگا۔جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے موجود قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے فوٹو شوٹ کرایا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کھلاڑیوں کے فوٹو شوٹ سے متعلق ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم سمیت دیگر کھلاڑی مخصوص پوز بنا کر اپنی تصاویر بنوا رہے ہیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ افریقہ کے دوران تین ون ڈے اور چار ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی، ایک روزہ سیریز کا آغاز 2 اپریل سے ہوگا۔خیال رہے کہ جنوبی افریقہ سے سیریز کے بعد پاکستان ٹیم ٹیسٹ سیریز کھیلنے زمبابوے جائیگی۔