• news

مسلم لیگ (ن) نے اداروں پر دباؤ ڈالنے کی بھونڈی کوشش کی: شبلی فراز  

اسلام آباد (نامہ نگار) تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں کی میڈیا سے گفتگو اداروں پر دباؤ ڈالنے کی بھونڈی کوشش ہے۔  اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلوں کا احترام نہ کرنا ان کی پرانی روش ہے۔ انہیں وہی فیصلے قابل قبول ہیں جو ان کے حق میں ہوں۔ یہ قانون کا احترام اپنی سہولت اور منشا کے مطابق کرتے ہیں۔ اداروں پر دبائو ڈالنا ان کا سیاسی وطیرہ بن چکا ہے۔ انہوں نے ملکی اداروں کو تباہ کیا اور ابھی بھی اسی مشن پر کاربند ہیں۔  ڈسکہ الیکشن کا فیصلہ وہاں کے عوام کریں گے۔ 

ای پیپر-دی نیشن