مسیحی برادری آج’’گڈ فرائیڈے‘‘ منائیگی
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری (آج) جمعہ کو ’’گڈ فرائیڈے‘‘ کا تہوار منا رہی ہے ۔گڈ فرائیڈے کے موقع پر گرجاگھروں کی سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں ۔آرچ بشپ راولپنڈی اسلام آباد ڈاکٹر جوزف ارشد کے مطابق گرجاگھروں میں کرونا ایس او پیز پر مکمل عمل در آمد کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور انتظامات کے ساتھ گرجاگھروں کے داخلی دروازوں پر ہینڈ سینیٹائزرز، ٹمپریچر گن اور ماسک کی موجودگی ضروری قراردی گئی ہے ۔