• news

پاکستان‘ چین  سی پیک منصوبوں میں شفافیت کیلئے مل کر  کام کر رہے:  چیئرمین نیب 

اسلام آباد (نامہ نگار) چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال  نے کہا ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان اور عالمی اقتصادی فورم نے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے نیب کی کارکردگی کو سراہا ہے جو کہ پاکستان کیلئے قابل فخر ہے۔ نیب  کے سات ریجنل بیوروز نے گذشتہ تین سال کے دوران بالواسطہ اور بلاواسطہ طور پر487  ارب روپے قومی خزانہ میں جمع کرائے ہیں۔ نیب بدعنوانی کے خلاف اقوام متحدہ کے کنونشن کے تحت پاکستان کا فوکل ادارہ ہے۔ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے  جس نے چین کے ساتھ بدعنوانی کے خاتمے کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔ چین، پاکستان اقتصادی راہداری منصوبوں میں شفافیت یقینی بنانے پر مل کر کام کر رہے ہیں۔  نیب سارک اینٹی کرپشن فورم کا چیئرمین ہے۔  سارک ممالک میں نیب کو ایک رول ماڈل سمجھا جاتا ہے۔  نیب کا ایمان بدعنوانی سے پاک پاکستان ہے۔ نیب نے انسداد بدعنوانی کی قومی حکمت عملی وضع کی ہے۔ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی متحرک قیادت میں نیب کے 7  ریجنل بیوروز نے جنوری2018 سے 31 دسمبر 2020 تک  بالواسطہ یا بلاواسطہ طور پر 487 ارب روپے وصول کئے ہیں جو کہ ریکارڈ کامیابی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیب راولپنڈی کو 2018  میں 8057، 2019  میں 8727  اور 2020  میں 4287  شکایات موصول ہوئی ہیں اور تمام شکایات کو جانچ پڑتال کے بعد نمٹا دیا گیا تھا اور فی الحال کسی بھی شکایت پر کارروائی نہیں ہورہی ہے۔ نیب راولپنڈی نے 2018  میں 215 ، 2019  میں 237  اور 2020  میں 255 شکایات کی جانچ پڑتال کی۔ نیب راولپنڈی نے2018  میں 162،2019 میں 172او 2020  میں 179 انکوائریاں جبکہ  نیب راولپنڈی نے 2018  میں 71 ، 2019  میں 83  اور 2020  میں 64   انویسٹی گیشنز کی  منظوری دی۔  نیب راولپنڈی نے قانون کے مطابق احتساب عدالتوں میں 2018 میں 213 ، 2019 میں 233 اور 2020 میں 246  بدعنوانی کے ریفرنسز دائر کئے ہیں۔ نیب  راولپنڈی نے2018سے31 دسمبر2020تک   بالواسطہ اور بلاواسطہ  2018 میں 287.293983  ملین ، روپے 2019  میں 93473.16148  ملین روپے اور 2020 میں 196222.736054  ملین روپے قومی خزانہ میں جمع کروائے ہیں۔نیب لاہور کو 2018  میں 10211 ، 2019  میں 14008 اور 2020  میں 5023  شکایات موصول ہوئی ہیں جو جانچ پڑتال کے بعد نمٹا دی گئیں اور اس وقت 757 شکایات پر کارروائی جاری ہے۔نیب لاہور نے 2018 میں  326  ، 2018 میں 243 اور 2020 میں 148 شکایات کی جانچ پڑتال کی۔ نیب کراچی کو 2018  میں 10561 ، 2019  میں 11381 اور  2020  میں 6483  شکایات موصول ہوئی ہیں اور تمام کو جانچ پڑتال کے بعد نمٹا دیا گیا تھا اور فی الحال کسی بھی شکایت پر کارروائی نہیں ہورہی ہے۔ نیب کے پی نے 2018 میں 483 ، 2019 میں 245 اور 2020 میں 121 شکایات کی تصدیق کی۔ نیب بلوچستان کو 2018 میں 1191 ، 2019 میں 836 اور 2020 میں 473 شکایات موصول ہوئی ہیں اور تمام کو جانچ پڑتال کے بعد نمٹا دیا گیا ۔نیب سکھر کو 2018 میں 20575 ، 2019 میں 26161 اور 2020 میں 29208 شکایات موصول ہوئی ہیں اور تمام کو جانچ پڑتال کے بعد نمٹا دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن