ریاست مدینہ کے دعویداروں نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا: رئوف نواب چوہدری
کوٹ رادھاکشن (نمائندہ خصوصی) 100دنوں والی تبدیلی ہزاردنوں میں بھی نہ آسکی، عوام مہنگائی، بے روزگاری ،پٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے ہاتھوں خوار ، بجلی اور گیس کے بلوں نے عوام کا بھرکس نکال کے رکھ دیا ۔ ریاست مدینہ بنانے کے دعویداروں نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا ۔ان خیالات کا اظہار سیکرٹری انفارمیشن مسلم لیگ ن ضلع قصور و تحصیل صدر کوٹ رادھاکشن رئوف نواب چوہدری نے کیا۔