مزارات اور خانقاہوں کے تحفظ کیلئے ہرراست اقدام کرینگے:صفدرحسین گیلانی
لاہور( خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماء پاکستان کے سیکرٹری جنرل سید محمد صفدر حسین شاہ گیلانی نے کہا ہے کہ جمعیت علماء پاکستان مشائخ اہلسنّت، علماء اہلسنّت،اولیاء اللہ کے مزارات اور خانقاہوں کے تحفظ کیلئے ہرراست اقدام کرے گی۔ ہم کسی سیاسی و سرکاری شخصیت کو ان کے معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے۔ ہمارے قائدین علامہ امام شاہ احمد نورانی ،مجاہد ملت مولانا عبدالستار خان نیازی اور دیگر نے مزارات اولیاء اور مشائخ کی عزت و احترام کے لئے قابل قدر کردار ادا کیا ہے۔ جمعیت علمائ پاکستان کوٹ مٹھن شریف ان کے سجادگان ،وابستگان اور ان کے متعلقین کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو پی کے وفد کی قیادت کرتے ہوئے سجادنشین صاحبزادہ خواجہ حامد فرید کوریجہ سے ملاقات میں کیا۔سید صفدر شاہ کا کہنا تھا کہ جماعت فریدیہ حضرت خواجہ غلام فرید کی تعلیمات محبت ،امن ،بھارئی چارے اور خدمت کے لئے کام کررہی ہے۔