متاثرین سانحہ ماڈل ٹائون کو انصاف کی فراہمی عدلیہ کی ذمہ داری ہے:راجہ زاہد محمود
لاہور(خصوصی نامہ نگار)پاکستان عوامی تحریک کے نائب صدر راجہ زاہد محمود نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹائون کا انصاف عدلیہ کی ذمہ داری ہے۔نواز شہباز کے دور حکومت میں عوامی تحریک کے قائدین اور کارکنان پر جھوٹے مقدمات درج ہوئے یہ تمام انتقامی بنیادوں پر قائم ہونیوالے مقدمات ختم کئے جائیں۔موجوہ فرسودہ سیاسی نظام بدلے گا تو حقیقی تبدیلی اورملک میں ترقی و خوشحالی کا دور آئے گا۔وقت کا تقاضا ہے کہ صرف چہرے بدلنے کی بجائے نظام بدلا جائے۔پاکستان عوامی تحریک کی جدوجہدانتخابی نظام کو شفاف بنانے کیلئے ہے۔