• news

چہرے بدلنے سے معاشی مسائل حل نہیں ہوسکتے:خالدجوئیہ

کاہنہ (نامہ نگار ) مسلم لیگ ن کے رہنمائء محمد خالد جوئیہ نے سیف الملوک کھوکھر کو لاہور کا صدر بننے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان چہرو ں کی تبدیلی سے معاشی و عوامی مسائل حل نہیں ہو سکتے حکومت کو تین سال بعد پتا چلا کہ حفیظ شیخ معیشت کے لئے نقصان دہ ہیں ندیم بابر پٹرولیم کا قاتل نکلا قوم پوچھ رہی ہے کہ آٹا چینی سکینڈل کے چہرے کب گرفتا ر ہوں گے عمران نیازی کی نا اہل ٹیم نے معیشت اور ملک و قوم کا بیڑا غرق کر دیا ہے حکومت ہر محاز پر ناکام ہو چکی ہے۔ ن لیگ کی حکومت بات مان لیتی تو کرونا بڑھنے کی جرات ہی نہ ہوتی حکومت ویکسین کی خیرات لے کر کرونا کا مقابلہ کر رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن