• news

پولیو مہم کامیاب بنانے کیلئے تمام وسائل استعمال کئے جائیں:ڈی سی

لاہور (نیوز رپورٹر) ڈی سی لاہور مدثر ریاض کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کا جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں تین روزہ جاری پولیو مہم کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں تمام آلائیڈ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ افسران نے ڈی سی لاہور مدثر ریاض کو بریفنگ دی۔انسدادِ پولیو مہم میں ہدف کو مکمل کر لیا گیا ہے۔تین روزہ پولیو مہم میں تقریباً 16 لاکھ 35 ہزار بچوں کو قطرے پلائے جا چکے ہیں اور رہ جانے والے بچوں کو کیچ اپ ڈے میں پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کہا کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں اور کیچ اپ ڈے میں بھی پولیو مہم کو پوری ایمانداری اور دلجمعی کے ساتھ جاری رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ والدین پولیو ٹیموں کے ساتھ لازمی تعاون کریں اور اپنے بچوں کو پولیو کے دو قطری لازمی پلائیںتا کہ ان کے بچے کسی بڑی محرومی کا شکار ہونے سے بچ سکیں۔دریں اثناء اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ابراہیم ارباب نے ماڈل ٹاؤن آر بلاک یو سی 129 کا دورہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر شالیمار منصور قاضی نے یو سی 15 اور یو سی 42 کا دورہ کیا اور ٹیم نمبر 15 اور 05 کو چیک کیا۔ افسران نے پولیو ورکرز کی حاضری اور کارکردگی کو مانیٹر کیا۔ انہوں نے مائیکروپلان، ٹیلی شیٹس کا جائزہ لیا۔

ای پیپر-دی نیشن