• news

شریف برادران عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں:عبدالرئوف مغل

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) پاکستا ن مسلم لیگ ن کے ڈویژ نل سینئر نائب صدر حاجی عبدالرئوف مغل ایم پی اے نے کہا ہے کہ شریف برادران عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں پاکستانی سیاست میں ان کا کردار ختم نہیں کیا جاسکتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی راہنما معراج ساغر کے والداور محمد اقبال کے پھوپھا کے انتقال پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کے بعد اہل حلقہ سے گفتگو کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ شریف برادران پاکستانی سیاست کی نا قابل تر دید حقیقت ہیں اور قومی سیاست میں ان کا کردار کبھی ختم نہیں کیا جاسکتا کروڑوں عوام کے دل نواز شریف اور شہباز شریف کے ساتھ دھڑکتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز اور حمزہ شہباز مستقبل میں اپنا بھر پور سیاسی کردار ادا کریں گے اور عوام کو غربت، مہنگائی ،بے روزگاری اور جہالت کے اندھیروں سے نکالیں گے ان کا کہنا تھا کہ عوام کوجب بھی موقع ملا وہ مسلم لیگ ن ہی کو منتخب کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن