وزیراعظم کے 10بلین ٹری پلانٹیشن خواب کو مل کر پورا کر ینگے:رخسانہ نوید
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت مومیاتی تبدیلی رخسانہ نوید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی کلین گرین پاکستان مہم کے تحت 10بلین ٹری پلانٹیشن (پلانٹ فار پاکستان)کے اس خواب کو ہم مل کر پورا کریں گے ماحول کو خوشگوار اور آلودگی سے پاک بنانے کے لیے معاشرہ کے ہر فرد کو زیادہ سے زیادہ درخت لگانے چاہیں خصوصا سکولوں اور کالجز کے طلبا و طالبات بچوں کو شجرکاری سے متعلق خاص آگاہی فراہم کرنی چاہیے تا کہ بچوں میں پودے لگانے کا زیادہ سے زیادہ شوق پیدا ہو اور ہم زیادہ سے زیادہ درخت اور پودوں کو لگا کر اپنے ملک کو سرسبز و شاداب بنا سکیں انہوں نے کہا کہ صاف پانی کی قلت سے عوام بیمایوں کا شکار ہے اور صاف پانی فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی آفس گوجرانوالہ میں کلین گرین پاکستان مہم کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیاڈپٹی کمشنر گوجرنوالہ محمد سہیل خواجہ اور صدر چیمبر آف کامرس عمر اشرف مغل بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے۔