• news

کویت نے پاکستانی ڈاکٹرز‘ طبی عملے کیلئے ملازمتوں کا اعلان کردیا

کویت سٹی(این این آئی)کویت کے وزارتِ صحت نے پاکستانی شہریوں کے لیے ملازمتوں کا اعلان کردیا۔کویتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وزارتِ صحت کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے طب سے وابستہ افراد کی اشد ضرورت ہے۔کویتی وزارت صحت کی جانب سے جاری ہونے والے اسامیوں کے اشتہار میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی ڈاکٹر و طبی عملے کی اشد ضرورت ہے۔ خواہش مند افراد کے لیے 45 سال کی عمر مقرر کی گئی ہے جبکہ اْن کا مذکورہ اسامی پر کم از کم پانچ سال کا تجربہ اور متعلقہ شعبے میں اعلیٰ تعلیم یافتہ ہونا لازمی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن