ماموں کانجن :3بھائیوں کا محنت کش پر چوری کے الزام میں مبینہ تشدد
ماموں کانجن(نامہ نگار) تین بھائیوں نے ایک لاکھ اسی ہزار روپے چوری کے الزام میں محنت کش محمد جہانگیر کو گھر سے اغوا کرنے کے بعد تشدد کر کے زخمی کر دیا ، چک 556کے یوسف شوکت ، یعقوب نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ محنت کش محمد جہانگیر کو نقدی چوری کے الزام میں گھر سے اغوا کیا ، تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے پولیس کے حوالے کر دیا ، پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد ملزم کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے رہا کر دیا ۔