• news

مسلم لیگ ن سیمت 5جماعتیں سینٹ میں الگ اپوزیشن بنانے پر متفق

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن کے سینٹ میں پارلیمانی لیڈر اعظم نذیر تارڑ نے بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ ن سمیت 5  جماعتوں نے سینٹ میں 27 اپوزیشن سینیٹرز کا الگ بلاک بنانے پر اتفاق کر لیا۔ فیصلہ پی ڈی ایم میں شامل 5 جماعتوں کے سینٹ کے رہنماؤں کے اجلاس میں کیا گیا۔ پی پی اور اے این پی سے وضاحت طلبی کیلئے صدر پی ڈی ایم سے رجوع کا فیصلہ کیا گیا۔ بی اے پی سے ووٹ کیوں لیا؟ معاملہ صدر پی ڈی ایم کو بھجوانے پر اتفاق کیا گیا۔ پی ڈی ایم سربراہ وضاحت طلب کریں کہ دونوں جماعتوں نے اصولوں‘ فیصلوں کی خلاف ورزی کیوں کی؟ 5 جماعتوں کو توقع ہے پی ڈی ایم سربراہ پی پی‘ اے این پی سے باضابطہ وضاحت مانگیں گے۔ مسلم لیگ ن‘ جے یو آئی‘ پختونخواہ ملی عوامی پارٹی‘ نیشنل پارٹی اور بی این پی مینگل اتحاد کا حصہ ہوں گی۔ اجلاس میں 8 جماعتی اتحاد عیدالفطر کے بعد حکومت مخالف لانگ مارچ پر مشاورت کی گئی۔ مولانا فضل الرحمنٰ کے صحتیاب ہونے کے بعد سربراہی اجلاس طلب کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن