• news

حقیقی عوامی خدمت کی سیاست کو فروغ دیا جائے: وسیم رضا ڈوگر

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)بزم ویلفیئر فائونڈیشن کے نائب صدر ملک وسیم رضا ڈوگر نے کہا ہے کہ تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کو اپنے اپنے اختلافات اور مفادات سے بالاتر ہوکر غریب ،مجبور ،دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے میدان عمل میں آنا ہوگا بدترین مہنگائی کی وجہ سے عام آدمی کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے رمضان المبارک کی آمد آمد ہے ہمیں اپنے بے سہارا ،نادار ،مفلس ،غریب ،مردخواتین کی امداد وبحالی کیلئے اسلام کے سنہری اصولوں کو اختیار کرنا ہوگا اس سے ہی حقیقی عوامی خدمت کی سیاست کو فروغ دیا جاسکتا ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے بزم ویلفیئر فائونڈیشن کے اجلاس سے خطاب کرتے کیا اس موقع پر صدرحاجی مصدق حسین ورک  ودیگر موجودتھے۔

 ملک وسیم رضا ڈوگرنے کہا کہ ہماری سیاست کا المیہ یہ ہے کہ عوام کے منتخب نمائندے غریب عوام کی فلاح وبہبود کا نعرہ لگا کراسمبلیوںمیں تو پہنچ جاتے ہیںمگر ان کے مسائل کے حل کیلئے آواز اٹھانے کی بجائے اپنے مفادات کی سیاست سے الٹا ان کا استحصال کرنا شروع کردیتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن