• news

بھارت کشمیریوں‘ مسلمانوں کا قاتل‘ تجارت نہیں ہو سکتی: گورنر 

لاہور (نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب محمد سرور نے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں اور بے گناہ بھارتی مسلمانوں کا قاتل، اس سے تجارت نہیں ہوسکتی۔ ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن پرتگال کے وفد سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں  نے کہا کہ بھارت کو خطے میں امن اور پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات کیلئے مسئلہ کشمیر کو حل کر نا ہوگا۔ ملاقات کے دوران گورنر پنجاب نے پاکستان کی معاشی ترقی میں ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن پاکستان کے چیئرمین پرویز اقبال لوسر سمیت دیگر عہدیداروں کی کاوشوں کو بھی سراہا۔

ای پیپر-دی نیشن