نوجوان کھلاڑیوں میں بہت پوٹینشل ہے : اعجاز احمد
لاہور(سپورٹس رپورٹر) ہیڈ کوچ پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم اعجاز احمد کا کہنا ہے کہ چالیس روز کے کیمپ کے بعد کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا ہے۔نوجوان کھلاڑیوں میں بہت پوٹینشل ہے۔ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم بنگلہ دیش کے لاف کھیلنے جا رہے ہیں۔ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کی کنڈیشنز ایک جیسی ہیں کھلاڑیوں کو فائدہ ہو گا۔کیمپ میں سپنرز کو مشتاق احمد کی خدمات حاصل ہیں‘سپنرز ہماری طاقت ہیں۔ کیمپ سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے ایک تین روزہ پریکٹس میچ بھی رکھا گیاہے۔کھلاڑیوں کو بتایا کہ کنڈیشنز کے مطابق کیسے کھیلنا ہے۔