جے یو آئی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا 6اپریل کو ہونے والا اجلاس ملتوی
اسلام آباد، لاہور ( وقائع نگار خصوصی ،خصوصی نامہ نگار) جمعیت علمائے اسلام کی مرکزی مجلس شوری کا 6اپریل کو طلب کیا گیا اجلاس مولانا فضل الرحمان کی مکمل صحت یابی تک ملتوی کردیاگیا۔ مرکزی رہنماؤں مولانا محمد امجد خان اور محمد اسلم غوری کے مطابق جے یو آئی مرکزی مجلس شوری کے آئندہ اجلاس کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیاجائیگا۔