شجاعت، پرویزالٰہی کا طاہر القادری کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار تعزیت
لاہور(خصوصی نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے ڈاکٹر طاہر القادری کی ہمشیرہ کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہاہے کہ مرحومہ نیک خاتون تھیں، بہنیں ہمیشہ بھائیوں کی سلامتی کیلئے دعا گو رہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم تمام اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے۔