• news

شمالی وزیرستان میں آپریشن طالبان کمانڈر اشرف اللہ طوفانی مارا گیا

اسلام آباد (خبر نگار) سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کر کے کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشتگرد اشرف اللہ عرف طوفانی کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں آپریشن کیا، آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا تھا۔ آئی ایس پی آرکے مطابق سکیورٹی فورسزکی طرف سے آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، دہشتگرد اشرف اللہ عرف طوفانی مارا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد اشرف اللہ بویا کے علاقے کا رہنے والا اور کالعدم تحریک طالبان کا متحرک کمانڈر تھا۔ ٹارگٹ کلنگ، سکیورٹی فورسز پر حملوں اور خود ساختہ بم نصب کرنے کا ماہر تھا۔

ای پیپر-دی نیشن